فیصلے سے پاکستان کی جمہوریت، آئین کا تحفظ ہوا: بلاول بھٹو زرداری

Published On 07 April,2022 09:43 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیصلے سے پاکستان کی جمہوریت، آئین کا تحفظ ہوا ہے، ہر جمہوریت پسند شخص کو مبارکباد دیتا ہوں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ریتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کا داغ کافی حد تک دھل چکا ہے، اب عدم اعتماد کا پراسس مکمل ہوگا، آج شکر الحمداللہ پیپلزپارٹی، متحدہ اپوزیشن کا مقصد کامیاب ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر جمہوری پسند شخص کو مبارکباد دیتا ہوں، سلیکٹڈ راج کے خاتمے کا جشن منایا جائے، فیصلہ اپوزیشن، حکومت نہیں آئین کے حق میں ہوا، پاکستان کی تاریخ میں اس فیصلے کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

بلال بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، اصلاحات کرکے شفاف الیکشن کی طرف بڑھیں گے، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی، بی اے پی، اے این پی کو مل کر فیصلے کرنا ہوں گے، عوام نے ماضی میں بھی بیرونی سازشوں کے الزامات کو رد کیا، یہ جیت بہت ضروری تھی، جمہوری طریقے سے وزیراعظم کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، آگے جا کر بھی جمہوری راستہ ہی اپنائیں گے۔

 اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو، جئے عوام، پاکستان زندہ باد۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو، جئے عوام، پاکستان زندہ باد۔
 

Advertisement