وزیراعظم سے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

Published On 18 April,2022 11:09 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ملاقات کی۔

سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی اور کہا کہ چلاس میں عالمی معیار کے اسپتال کی منظوری مقامی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں، ٹریفک کی سارا سال روانی کیلئے بابو سرٹنل کی منظوری سے سیاحت کو فروغ ملے گا، مقامی آبادی کی آمدورفت اور معاشی سرگرمیاں سارا سال بلاتعطل جاری رہیں گی۔

وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، 4 سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظرانداز کیا گیا، ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا،
۔