سرینگر:(دنیا نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں 11 برس پرانے مضمون کے الزام میں پی ایچ ڈی سکالر عبد الاعلیٰ فضلی کو قابض بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا۔
2011 میں عبد الاعلیٰ فضلی کا مضمون آن لائن میگزین کشمیر والا میں چھپ گیا تھا۔
بھارتی حکام کے مطابق مضمون میں آزادی کے حق میں دلائل دیے گئے ہیں اور نوجوانوں کو ریاست کے خلاف کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اعلیٰ فضلی کشمیر یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں اور پڑھاتے بھی رہے ہیں۔ آن لائن میگزین کشمیر والا کے مدیر فہد شاہ کو پہلے ہی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا ہے۔