لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے دوران مخلوط حکومت کو درپیش چیلنجز اور شراکت اقتدار کے فارمولے پر اختلافات پر بات چیت ہو گی۔
بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ سنٹرل لندن میں نواز شریف کے دفتر میں ملاقات کریں گے، بلاول کی معاونت کیلئے شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور نوید قمر بھی لندن پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف سے ملاقات میں مخلوط حکومت کو درپیش معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین دونوں رہنماوں کے مابین سینیٹ، گورنر پنجاب اور صدر کی نشست کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لندن ملاقات میں الیکشن اصلاحات پر آئینی ترمیمی پیکج بھی مذاکرات کا حصہ ہو گا۔