کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضیاء گیا، مشرف گیا، سلیکٹڈ گیا، جئے بھٹو، ہم نے پاکستان کے عوام سے کیا وعدہ نبھا دیا۔
چیئرمین پی پی پی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم نے پاکستان کے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ نبھادیا، عوامی مارچ نے سلیکٹڈ راج سے آزادی کے حوالے سے تاریخی کردار ادا کیا۔
We delivered on promise to people of Pakistan. #awamimarch played historic role is freeing Pakistan from selected regime. IA after Eid will hold ceremony to pay tribute to all workers who made this possible.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 13, 2022
Zia
Musharraf
Selected
Jiya Bhuttopic.twitter.com/x75AgeSrSO
انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ عید کے بعد جن کارکنان نے اس سب کو ممکن بنایا، ان کی ستائش کے لئے تقریب ہوگی۔