شیڈول جاری، اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 16 اپریل کو ہوگا

Published On 13 April,2022 04:23 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ووٹنگ 16 اپریل کو ہو گی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہے۔
 

Advertisement