لاہور ہائیکورٹ: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل

Published On 25 April,2022 11:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے 25 مئی کو الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ درخواست صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی مدت 10 جون کو ختم ہو جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول کے مطابق سرکاری نتائج کا اعلان 14 جون کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔
 

Advertisement