فیصل آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ صاحبزادہ جہانگیرنےبرطانیہ میں نوازشریف کے گھر کے باہر مظاہرے کرائے،انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم قبرکےقریب ہو اور کس قسم کی حرکتیں کر رہے ہو۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماوں نے امریکا کے خلاف جو بیانیہ بنایا ایسے جھوٹے بیانیے بناتے رہیں۔ پی ٹی آئی کے جھوٹ کی وجہ سے اتحادیوں نے چھوڑ دیا۔ یہ کہتے ہیں ہم نے نہیں کہا، کیا راشد شفیق یہاں سےنہیں گیا۔ روضہ رسولﷺ پر پیش آنے والے واقعہ پر لوگ درخواستیں لیکر تھانے پہنچے، حکومت نے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا، جو لوگ مذہبی جذبات کے ازالے کیلئے قانونی کارروائی کرنا چاہتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف پرحملہ کیاگیااس وقت بھی کسی نےمذمت نہیں کی، خواجہ آصف پرسیاہی پھینکی گئی یہ اس وقت خوش ہوتے تھے، ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام دوبارہ شروع کریں گے۔