اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔
خیال رہے کہ شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں وہ زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لاہور سے اسلام آباد پہنچ رہے تھے اور جمعہ کو انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا، عدالت عالیہ سے انہوں نے 6 مئی تک عبوری ضمانت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ شہباز گل نے مدینہ منورہ واقعہ میں ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لی تھی، شہباز گل نے خد شہ ظاہر کیا تھا کہ ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں، میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے؟ کروا لیں، غداری نہیں کروں گا۔
مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں۔ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 5, 2022
میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے، یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے، بیرونی سازش اس کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہے کہ خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے، انشاللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔