لاہور: (دنیا نیوز) سیاسی محاذ پر ترین گروپ مزید کھل کر کھیلنے کے لئے تیار، آئندہ ہفتے جہانگیر ترین کی قیادت میں ترین گروپ نے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
گروپ ارکان نے جہانگیرترین کو کھل کر عمران خان کو ایکسپوز کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پارلیمانی لیڈر ترین گروپ راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے جہانگیر ترین گروپ کا لاہور میں اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہانگیر ترین کی صحت بہتر ہے، آئندہ ہفتے گروپ کا اجلاس بلا کر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہے کہ علیم خان کی طرح میڈیا پر آکر عمران خان کو ایکسپوز کریں، ترین گروپ فعال ہے اور سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے، آئندہ ہفتے اجلاس میں سیاسی فیصلے اور گروپ کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان ہوسکتا ہے۔