لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے مداخلت کرکے جمہوریت کا قتل اور پارلیمان کی بالادستی کو تہس نہس کردیا گیا۔
گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مرکز کی طرف یہی واردات پنجاب میں دہرانے کی کوشش کی گئی لیکن الحمدللّٰہ آئین و قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے۔
گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ این ایس سی کے دو اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد کوئی شک کی گنجائش نہیں رہی، بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا۔ عدلیہ، پرلیمینٹیرینز اور سیاسی جماعتوں کا کردار اس بحران میں انتہائی اہم ہے اور ان کا عمل قوم کے سامنے ہے۔