اسلام آباد: (دنیا نیوز) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو کابینہ ڈویژن ہٹا سکتی ہے، قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے متعدد بار صدر پاکستان کو گورنر کو ہٹانے کا لکھا، ای سی ایل کے رولز میں تبدیلی کے بعد ہزاروں افراد کو ریلیف ملا، نواز شریف سمیت دیگر کی اپیلوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی آئینی بحران نہیں، گورنر کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، ملک میں پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام نہیں، گورنر آئینی مدت مکمل کر چکے ہیں، ڈی نوٹیفائی کرنے کا مرحلہ آئینی قانونی طور پر درست کیا گیا، صدر کو چاہئیے فوری نئے نامزد گورنر کے نام کی منظوری دیں۔