شیخوپورہ: (دنیا نیوز) غیرقانونی آئل ایجنسی میں زور داردھماکے سے 3 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی، ملبے تلے دب کر دو بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
شیخوپورہ کے علاقہ جھبراں منڈی میں غیرقانونی آئل ایجنسی میں اچانک زوردار دھماکا ہوا اور ایجنسی کے تہہ خانہ میں پڑے ہزاروں لیڑ کے پٹرول سے بھرے ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی اور 3 منزلہ عمارت بھی منہدم ہوگئی۔
عمارت منہدم ہنے سے ملبے تلے دب کر 2 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کے فورا بعد ریسکیو کی آگ بجھانے والی 4 گاڑیاں ریسکیو وہیکل اور 5 ایمبولینسزز موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ آگ پر قابو پانے کے بعد ہیوی مشنری کے ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور پٹرول ڈالنے والی مشین اڑ کرایک راہگیر کولگی جس سے وہ بھی موقع پرہی جاں بحق ہو گیا، حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں اویس،جنید، زوہیب، ثمر، راشد مغل، شامل ہیں۔
دوسری طرف شہر اور مضافات گلی محلوں میں ایسی سینکڑوں غیرقانونی آئل ایجنسیاں قائم ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ انکے خلاف کاروائی کرتی ہی نہیں۔