لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آٹا، گھی اور چینی سستی کر کے عام آدمی کو ریلیف دیں گے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی پیکج کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے چیف منسٹر ریلیف پیکج کو چند روز میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا جس دن سے عہدہ سنبھالا ہے، عام آدمی کی آسانی کیلئے مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ افسران کو گرانفروشی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔