کوہاٹ:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کوہاٹ میں جلسے میں عمران خان کی جانب سے خراب لائٹنگ پر اعتراض کے بعد مقامی پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے ٹھیکیدار کو دَھر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ جلسے میں لائٹنگ کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر عمران خان کے اعتراض کرنے اور شہریار آفریدی کے کہنے پر مقامی پولیس نے ٹھیکیدار کو پورا دن تھانے میں بٹھائے رکھا، جلسے کے بقایا جات بھی ادا نہیں کیے گئے۔
اس موقع پر ٹھیکیدار نے کہا کہ آندھی کی وجہ سے لائٹنگ ٹاور گرے، معاملہ میڈٰیا پر آنے کے بعد جان چھوٹی۔
شیخ انوار ادریس کے مطابق پولیس نے شہریار آفریدی کے کہنے پر تھانے بلایا، 65 لاکھ روپے میں ٹھیکہ طے پایا، 30 لاکھ روپے ادا کر دیے گئے، 35 لاکھ اب بھی بقایا ہیں، جلسے کے لیے بھرپور انتظامات کیے، مگر طوفان کی وجہ سے لائٹنگ ٹاور گر گئے، جس کی وجہ سے سب کچھ درہم برہم ہو گیا۔
کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کو صرف طلب کیا گیا، اسے نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا گیا، بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا۔