شریف خاندان کے کرپشن کیسز خود سنیں: عمران خان کی سپریم کورٹ سے اپیل

Published On 17 May,2022 07:47 pm

کوہاٹ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے وزیراعظم بننے کے لیے بڑی محنت کی، یہ پھنس گئے ہیں۔ گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اورزرداری مزے لے رہا ہے۔ عدالت نے ہماری اخلاقیات کو گرنے سےبچایا، اور آج کے فیصلے میں منحرف ارکان کے ووٹ کو مسترد کر دیا، جو لوگ اپنے حلقوں ، قوم اور جمہوریت سے غداری کرتے ہیں ، شکر ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ سے ایک اور درخواست کروںگا شریف خاندان کے کرپشن کیسز خود سنیں۔ ہمیں کسی اور پر اعتماد نہیں۔

کوہاٹ جلسے میں عمران خان کی مکمل تقریر 

گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں، مزے آصف زرداری لے رہا ہے

 کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جلسے میں لائٹیں صحیح طریقے سے نہیں لگائی گئیں، یہ کوہاٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے، شہبازشریف نے وزیراعظم بننے کے لیے بڑی محںت کی، یہ پھنس گئے ہیں، ان کے پیچھے ٹائیگر ہے، چیری بلاسم شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، شہبازشریف نے بڑی دیرسے اچکن سلوائی ہوئی تھی۔ شہبازشریف کے پاس جوتے پالش کرنے کا بڑا اچھا فن ہے، فوجی بوٹ پالش بڑے اچھے طریقے سے کرتا ہے، امریکیوں کے بوٹ بھی پالش کرتا ہے، مسلم لیگ کے مقابلے میں زرداری ان پرواقعی بھاری ہے، آصف زرداری مہنگائی بڑھنے کا بڑے مزے لے رہا ہے، ایک پلان انسان، دوسرا پلان اللہ بناتا ہے، اللہ انسان کوکامیابی دیتا ہے، تھری سٹوجزنے بڑا مل کرپلان بنایا تھا، تینوں نے زورلگا کرہماری حکومت گرائی، آگے سمندراورپیچھے ٹائیگرشہبازشریف پھنس گئے ہیں۔

 شکر ہے سپریم کورٹ نے ووٹ بیچنے والوں کے ووٹ رد کر دیے

  منحرف رکن کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان نے کہا ہے کہ میں عدالت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عدالت نے ہماری اخلاقیات کو گرنے سےبچایا، اور آج کے فیصلے میں منحرف ارکان کے ووٹ کو مسترد کر دیا، جو لوگ اپنے حلقوں ، قوم اور جمہوریت سے غداری کرتے ہیں ، شکر ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے، حمزہ شہباز اب اپنی اچکن کورکھ دواب پنجاب میں مرغی کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گی، سپریم کورٹ سے ایک اور درخواست کروںگا شریف خاندان کے کرپشن کیسز آپ سنیں۔ ایف آئی اے انہوں نے تباہ کر دیا، ڈاکٹر رضوان سے جاں بحق ہونے کی تفتیش ہونی چاہیے۔ دوسرا ایف آئی اے افسر بھی ہارٹ اٹیک میں ہوا۔ دونوں افسران کی تفتیش سپریم کورٹ کرے، 40 ارب روپے کے ان پر کیسز ہیں۔ سپریم کورٹ ان کے کیسز سنے، ان کو جب سزا ہونے لگی، ایف آئی اے کے لوگوں کو فارغ کر دیا گیا، اس لیے میری درخواست ہے شریف خاندان کے کیسز سنیں اورہمیں کسی پر اعتماد نہیں۔ باپ، بیٹے کو ایک سال پہلے سزا ہو جانی چاہیے تھی، انکے کیسز کو سنے۔

امریکی پہلے مزید غلامی کرائیں گے پھر ڈالر دیں گے

جلسے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے تو اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے لگی ہے، جدھرسے امپورٹ ہوئے ادھرسے قیمتیں بڑھانے کا حکم ملا ہے، امپورٹڈ حکومت ڈری ہوئی ہے۔ اب امریکیوں کو کہیں گے خدا کے واسطے ڈالر دو ورنہ عمران خان پھر آ جائے گا۔ امریکیوں کو اچھے طریقے سے جانتا ہوں وہ ایسے ڈالرنہیں دیں گے، امریکی پہلے مزید غلامی کرائیں گے پھر ڈالردیں گے، امریکی کہیں گے خارجہ پالیسی ان کے حکم پرچلے گی، امریکا کہے گا روس سے سستا تیل نہیں منگوانا، ہماری حکومت نے روس سے 30 فیصد سستی گندم،تیل کا معاہدہ کرلیا تھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی غلامی کی زنجیریں ان پر ڈال کر ہر اپنا کام کروائیں گے، دہشتگردی کی جنگ کی وجہ سے 35 لاکھ قبائلیوں نے نقل مکانی کی، جو زکوٰۃ دیتے تھے وہ ایک ہی رات میں زکوٰۃ لینے والے بن گئے، پرویز مشرف نے گھٹنے ٹیک کرجنگ میں شرکت کی۔ دہشت گردی کی جنگ میں 80 ہزارپاکستانیوں نے قربانیاں دیں، جنگ کا سب سے زیادہ نقصان قبائلی علاقوں کو ہوا، قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں سے جو بھی مرتا تھا اسے دہشت گرد کہتے تھے، ڈرون حملوں کی کبھی تحقیقات نہیں ہوتی تھیں، یہ غلام کبھی آوازبلند نہیں کرتے تھے، آپ نے میرے ساتھ ملکرحقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے، موٹروے کی سڑک اچھی ہوگئی ہے اسلام آباد کے لیے تیارہو؟21 سال کھیلتا رہا مجھے تو گرمی نہیں لگتی، ہم نے اپنے ملک کو چوروں سے بچانا ہے، جنہوں نے چوروں کو مسلط کیا انہیں پیغام دینا ہے ہم آزاد ملک ہیں۔

کوئی سیاسی تقریر نہیں تبلیغ کر رہا ہوں

عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی غلام قوم عظیم قوم نہیں بن سکتی، غلام کبھی شاہین کی طرح پروازنہیں کرسکتے، ہمارے نبی ﷺ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب لے کر آئے، اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں، جوانسان آزاد نہیں ہوتا وہ کبھی بڑے کام نہیں کرسکتا۔ کوئی سیاسی تقریرنہیں تبلیغ کررہا ہوں، ہمارے پاس دوراستے ہیں، ایک تباہی، دوسرا نبی ﷺ کی عظمت کا راستہ ہے، ایک طرف غلامی، دوسری طرف آزادی ہے، ایک طرف امربالمعروف، دوسری طرف چورہے، اللہ کا حکم ہے برائی کے خلاف جہاد کرو، ایک طرف ہم چاہتے ہیں پاکستان کا نظام ٹھیک ہو، دوسری طرف 30 سال سے مل لوٹنے والے کھڑے ہیں، اللہ نے ہمیں یہ اجازت ہی نہیں دی کہ آپ نیوٹرل ہوجاؤ۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ چیری بلاسم بوٹ پالش کہتے رہے بڑے تجربہ کارہیں، ہمیں کہتے تھے جب عوام میں جائیں گے تو ہم چھپتے پھریں گے، اللہ کا کمال ہے اب یہ لوگ چھپتے پھر رہے ہیں، کدھرگیا ان کا تجربہ ملک کی معیشت تباہ کردی، مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، اینکر روزانہ ہمیں یاد دلاتے تھے مہنگائی بڑھ رہی ہے، آج وہی اینکرمیڈیا سے پوچھیں کتنی مہنگائی بڑھی ہے؟ جب میڈیا والے عوام کے پاس جائیں گے تو دو نعرے سنیں گے، ایک غدار، دوسرا چور۔ مدینہ منورہ میں ان کے خلاف نعرے لگے۔

بڑی مشکلوں سے ایک اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی تھی

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالرہماری حکومت میں بھیجے، ہماری حکومت میں کسانوں کو پہلی دفعہ پورا معاوضہ ملا،60فیصد پاکستان میں خوشحالی آئی، 50 سال بعد ہماری حکومت میں ڈیم بننا شروع ہوئے، آنے والی نسلوں کے لیے ہم نے10ارب درخت لگائے، ہماری حکومت نے این ایچ اے میں کرپشن کو روکا، مرادسعید نے ایک ہزارارب کی این ایچ اے میں بچت کی، مرادسعید نے (ن) لیگ کے مقابلے میں سستی سڑکیں بنوائیں، ریکوڈک کیس میں ہم نے اپنے ملک کو جرمانے سے بچایا، کارکے کیس میں ترک صدر طیب اردوان کے ذریعے پاکستان کو 200 ارب کے جرمانے سے بچایا، ہماری حکومت پیسے نہیں بنارہی تھی اس حکومت کوانہوں نے گرایا، اب یہ دنیا بھرمیں جا کر بوٹ پالش کر رہے ہیں کہ پیسہ دیدو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بڑی مشکلوں سے ایک اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی تھی، سب کہتے تھے شہباز شریف صبح 7 بجے اٹھتا ہے اوربڑا کام کرتا ہے، اب شہبازشریف کدھرگئے ہیں، مہنگائی بڑھ رہی ہے، کورونا کے دوران مجھے بار بار کہتے تھے لاک ڈاؤن کرو، میں ان سے پوچھتا تھا لاک ڈاؤن کے دوران دیہاڑی دارکا کیا بنے گا، شہبازشریف، بلاول بھٹو لاک ڈاؤن نہ کرنے پرمجھے تنقید کا نشانہ بناتے تھے، اللہ کا کرم دیکھیں دنیا نے پاکستان کی کورونا پالیسی کوسراہا، ہم نے کورونا کے دوران معیشت اورغریبوں کوبچایا۔

مغرب کوسب پتا ہے نواز شریف، زرداری کے پیسے کدھرپڑے ہیں

چیئر مین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ نوجوان مجھ سے وعدہ کریں جن پارٹیوں کی بیرون ملک جائیداد، پیسہ باہر انہیں کبھی ووٹ نہیں دینا، آصف زرداری جب بیرون ملک جاتا تھا وہ کہتے تھے دیکھ کر ہاتھ ملانا کہیں انگلیاں نہ چوری کرلے، مغرب کوسب پتا ہوتا ہے نواز شریف، زرداری کے پیسے کدھرپڑے ہیں، یہ کبھی ’ابسولیٹلی ناٹ‘نہیں کہہ سکتے، امریکا جب افغانستان میں ڈرون حملوں کے لیے بیس مانگے گا تویہ کبھی انکارنہیں کریں گے، ان میں جرات نہیں کیونکہ ان کا پیسہ باہرپڑا ہے۔ نوجوان اپنے ذہنوں میں ڈال لیں کبھی غلامی قبول نہیں کرنی، ہم اللہ کے آگے جھکنے والے لوگ ہے، یہ کمزورلوگ ہیں جب باہرجاتے ہیں توان کی کانپیں ٹانگتی ہیں، جب اسلام آباد جائیں گے تو پیسے کے غلاموں سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہو جائیں گے، شاندارجلسے پردل سے شکرگزارہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سٹیڈیم میں لائٹیں صحیح نہ لگانے پرافسوس ہے، شہریارآفریدی، ضیااللہ بنگش کو مبارکباد دیتا ہوں، خیبرپختونخوا سے صرف ایک لوٹا نکلا، لوٹوں کوپیغام دیا تھا اپنے آپ کو ذلیل نہ کرو، سوشل میڈیا پران کی شکلوں کیساتھ ہمیشہ لوٹا لکھا جائے گا، ان کے بیٹوں کی جب شادی ہوگی توان کی بہو اپنے سسر کو لوٹا کہے گی، لعنت ہے ایسے پیسے پر جو ضمیربیچ کر لیے جائیں، یہ وہ چھانگے مانگے والا پاکستان نہیں رہا، ایک طرف پیپلزپارٹی، دوسری طرف (ن) لیگ خریدتی تھی، تحریک انصاف کسی لوٹے کو نہیں خریدتی۔

Advertisement