الیکشن کمیشن منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کا فیصلہ جمعہ کو سنائےگی

Published On 19 May,2022 06:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ جمعہ کو سنائے گی۔

الیکشن کمیشن کے پاس فیصلہ سنانےکے لیےکل آخری دن ہے کیونکہ الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف ریفرنس پر تیس روز میں فیصلہ سنانےکا پابند ہے۔ یہ فیصلہ تین بجے سنایا جائے گا۔

خیال رہےکہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے وکیل نے موقف ا ختیارکیا تھا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ووٹ کاسٹ ہو گیا تو اس کا نتیجہ ڈی سیٹ ہوگا۔

منحرف ارکان کے وکلا کا کہنا تھا کہ ریکارڈ میں کسی دستاویزات کی اصل کاپی بھی نہیں لگائی گئی،الیکشن کمیشن ریفرنسزخارج کرے۔
 

Advertisement