خیبرپی کے حکومت کا غریب گھرانوں کو مفت راشن کی فراہمی کیلئے سکیم کا اجراء

Published On 20 May,2022 08:59 am

پشاور : (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کی فراہمی کے لئے فوڈ کارڈ سکیم کا اجراء کردیا ،50 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

سکیم کے تحت 25 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانوں کو بنیادی اشیائے خورو نوش کی خریداری کے لئے نقد رقم فراہم کی جائے گی، انصاف فوڈ کارڈ سکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ماہانہ 2100 روپے دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں سکیم سے دس لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔

دوسری جانب شہریوں نے بھی فوڈ کارڈ سکیم کو سراہا، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے کم آمدن والے افراد کی مشکلات میں کمی ہو گی۔

فوڈ کارڈ سکیم پر سالانہ 26 ارب روپے لاگت آئے گی، رواں سال جولائی سے اس کا اطلاق ہو گا جبکہ اگلے مرحلے میں مزید خاندانوں کو بھی سکیم میں شامل کیا جائے گا۔
 

Advertisement