خیبرپختونخوا حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے علیحدگی کا اعلان

Published On 17 May,2022 04:25 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، جبکہ 1.4میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دیدی۔

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کی کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہنا تھا کہ 1.4میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی گئی ،گندم دو مرحلوں میں خریدی جائے گی،پاسکو سے بھی گندم خرید جائیگی ،ڈھائی ارب روپے سے زائد لاگت آئیگی،صوبے میں گندم کی کمی نہیں ہو گی۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو مدنظر رکھتےہوئے فوڈ کارڈ دینے کی منظوری دی گئی 65 لاکھ سے زائد گھرانوں کو سبسڈی پرفوڈ کارڈ دیا جائے گا جس پر 26 ارب روپے کی لاگت آئے گی،10 لاکھ خاندان کو فوڈ سیکیورٹی کارڈ دیا جائے گا،ہر گھرانے کو 35 کلو گرام آٹا ماہانہ دیا جائے گا یا 21 سو روپے کارڈ کے ذریعے دیئے جائیں گے،قبائیلی اضلاع سے ٹی ڈی پی کو رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ،ٹیکسٹ بورڈ کی انتظامی پوسٹوں کی منظوری دی گئی ، صوبے میں 7ہزارمساجد کو سولرائز کرنے کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے علحیدگی کا اعلان کیا گیا ،جو لوگ اس سے مستفید نہیں ہو رہے تھے ان کو بھی شامل کیا جا رہا ہے، کابینہ نے مالیاتی اکیڈیمی کے ملازمین کو ریگولائزیشن بل کی بھی منظوری دی ،قبائیلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے منصوبے کی مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دی جبکہ محکمہ اوقاف کی زمین سپورٹس کمپلیکس کے لیے لیز پر دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

Advertisement