گلیات: 2 بسوں میں خوفناک تصادم، 8 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published On 23 May,2022 11:19 am

گلیات (دنیا نیوز) خیرہ گلی میں ریس لگاتی 2 بسیں آپس میں ٹکرانے سے 8 افراد چل بسے جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں بسوں میں حادثہ ریس لگاتے ہوئے پیش آیا، دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک بس کھائی میں جا گری۔

ریسکیوں اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا، دوسری جانب سول ہسپتال خیرا گلی میں ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث متاثرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
 

Advertisement