وہاڑی: کار اور وین میں تصادم، خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق

Published On 06 May,2022 02:42 pm

وہاڑی: (دنیا نیوز) ملتان روڈ پر اڈا 22 کوٹھی کے نزدیک تیز رفتار مسافر کوسٹر اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ملتان روڈ نزد ٹبہ سلطانپور اڈا 22 کوٹھی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، وہاڑی سے ملتان جانے والی کوسٹر اور مہران کار آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت کار سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 نے لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطانپور منتقل کر دیا ہے جبکہ 4 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تاحال جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ ٹبہ سلطانپور پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
 

Advertisement