ٹنڈو باگو: ٹرک اور مسافر ویگن میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

Published On 02 May,2022 10:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) ٹنڈو باگو کے نواحی گاؤں سیری کے قریب ٹرک اور مسافر ویگن میں تصادم کے باعث ایک خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور دیگر چار خواتین زخمی ہو گئیں۔

ٹنڈو باگو کے نواحی گاؤں سیری کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سلیم ،عمران اور ایک خاتون سرہی شامل ہیں۔

حادثے کے شکار محنت کش افراد حیدرآباد سے عید کی چھٹیوں پر اپنے گهر لوٹ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، جاں بحق و زخمیوں کا تعلق ٹنڈو باگو کی شیدی برادری سے بتایا جارہا ہے۔ حادثے کے بعد لاشوں کو اپنے آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا جبکہ تمام زخمی بدین کے انڈس ہسپتال منتقل کیے گئے۔

 

Advertisement