راجن پور کے قریب ٹرک اور رکشہ میں تصادم ،5 افراد جاں بحق

Published On 10 April,2022 09:49 am

راجن پور: (دنیا نیوز) راجن پور انڈس ہائی وے 74 پل کے قریب ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ المناک حادثہ تیز رفتار ٹرک کی سبزی فروش سواریوں کے رکشہ کو ٹکر کے سبب پش آیا ، ریسکیو 1122 نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال روجھان میں منتقل کردیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مرنے والے افراد کا تعلق تحصیل روجھان کے مختلف علاقوں سے ہے۔