فیروز والہ، ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق

Published On 26 March,2022 10:53 am

لاہور (دنیا نیوز) فیروز والہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس نے ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، حادثے کے بعد شہری جمع ہو ئے تو اسی دوران تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر لوگوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

لاشیں مریدکے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
 

Advertisement