شورکوٹ : پک اپ گاڑی نہر میں جا گری، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

Published On 03 March,2022 01:22 pm

شورکوٹ: (دنیا نیوز) شورکوٹ کینٹ کے قریب پک اپ گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، 2 افراد کو بچالیا گیا۔

شورکوٹ کینٹ کے قریب پک اپ گاڑی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ تکنیکی خرابی کے سبب پھسل کر نہر میں گر گئی، گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد نے شیشے توڑ کر جان بچائی۔

 گاڑی میں سوار تمام افراد ہڑپہ سے لیہ جارہے تھے، ریسکیو 1122 نے 3 گھنٹے آپریشن کے بعد ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشیں نکالیں۔