کراچی: سول لائن میں عمارت کے اندر آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا

Published On 03 March,2022 01:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں سول لائن کی عمارت کے اندر اچانک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اے سی آؤٹر میں لگی تھی۔

کراچی میں سول لائن میں عمارت کے اندر آگ لگ گئی، آتشزدگی کا نشانہ بننے والی بلڈنگ میں کئی دفاتر موجود ہیں۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اے سی کے آؤٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جبکہ آگ لگنے کے وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 

Advertisement