اسلام آباد: تھانہ ترنول کی حدود میں گاڑی کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

Published On 08 March,2022 10:39 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد تھانہ ترنول کی حدود میں گاڑی کھائی میں گرنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اچانک کار بے قابو ہو کر پول سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری، گاڑی کے کھائی میں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس سے چار افراد بری طرح جھلس گئے۔ مرنے والوں میں دو بچے، خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

 

Advertisement