قبائلی ضلع سنٹرل اورکزئی میں کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے تین مزدور جاں بحق

Published On 19 April,2022 11:12 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع سنٹرل اورکزئی میں کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے تین مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

اورکزئی انتظامیہ کے مطابق سنٹرل اورکزئی میں کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے 5 مزدور پھنس گئے، امدادی کارروائیوں کے دوران دو مزدوروں کو نکال لیا گیا جبکہ تین جاں بحق ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق جاں بحق تینوں مزدورں کا تعلق شانگلہ سے ہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔