سیہون: انڈس ہائی وے پر وین اور ٹریلر میں تصادم، 15 افراد جاں بحق

Published On 11 May,2022 04:05 pm

سیہون: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے، 18 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا اس دوران مزید 10 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین دادو سے حیدرآباد آ رہی تھی جبکہ ٹرک سیہون کی طرف جا رہا تھا، حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔
 

Advertisement