لاہور: (دنیا نیوز) ٹھٹھہ ضلع میں دو ماہ سے پانی کی شدید قلت نے ساحلی پٹی کو خشک کردیا ہےم زمینیں بنجر اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔
ضلع ٹھٹھہ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، کاشتکاروں کی فصلیں سوکھ کر تباہ ہو گئیں۔ انسانوں اور جانوروں کیلئے بھی پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ گذشتہ دو ماہ سے مسلسل پانی کی قلت کے باعث تیار فصلیں ٹماٹر ، مرچیں اور گندم سوکھ گئی ہیں۔
ٹھٹھہ میں بگاڑ موری اور ساحلی علاقہ کیٹی بندر، کھارو چھان، بگھان، گاڑو ، گھوڑا باری بہارہ کے درجنوں کاشتکاروں اور شہریوں نے گذشتہ دو ماہ سے مسلسل پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پانی دو پانی کے نعرے لگائے۔