لاہور: (دنیا نیوز) واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 112700 کیوسک اور اخرج 144400 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 41900 کیوسک اور اخراج 41900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 42900 کیوسک اور اخراج 45000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 38300 کیوسک اور اخراج 5900 کیوسک رہا۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1436.15فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.795 ملین ایکڑ فٹ ،منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1154.40فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ ہے۔
قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.959 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.120 ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔