لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح گرنے میں مزید تیزی آگئی

Published On 21 October,2020 09:30 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح گرنے میں مزید تیزی آگئی۔ پانی کی سطح سالانہ ساڑھے تین فٹ تک نیچے جانا شروع ہوگئی، واسا کے ٹیوب ویلز لگانے کے لیے 8 سو فٹ تک بور کیا جا رہا ہے، 13سو فٹ کے بعد زیر زمین پانی ختم ہو جائے گا۔

واسا کی طرف سے اِس وقت اہل لاہور کو روزانہ کی بنیاد پر 3 سو لیٹر فی کس کے تناسب سے پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ شرح دہلی کے شہریوں کو سپلائی کیے جانے والے پانی کی نسبت دوگنا ہے، افسوس ناک طور پر پانی کی بڑی مقدار کو ضائع کر دیا جاتا ہے، اگرچہ شہریوں
پانی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں لیکن پھر بھی یہ صورت حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اِس وقت واسا کے ٹیوب ویل 8 سو فٹ کی گہرائی پر لگائے جا رہے ہیں جبکہ 13سو فٹ کی گہرائی پر جا کر پانی ختم ہوجائے گا۔ صورت حال میں بہتری کے لیے اہل لاہور کو نہری پانی سپلائی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا لیکن اِس منصوبے کو بھی مطلوبہ تیزی سے آگے نہیں بڑھایا جا رہا۔ یہ صورت حال شہریوں سے بھی پانی کے استعمال میں انتہائی احتیاط کی متقاضی ہے۔
 

Advertisement