سندھ حکومت کی صوبے میں زیر زمین پانی استعمال کرنے پر واٹر ٹیکس لگانے کی تجویز

Last Updated On 03 March,2020 03:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے صوبے میں زیر زمین پانی استعمال کرنے پر واٹر ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی۔ فی لٹر ایک روپے کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

مجوزہ واٹر ٹیکس کیلئے سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کر لیا گیا، محکمہ بلدیات کے حکام آج کابینہ ارکان کو بریفنگ دیں گے۔ منرل واٹر تیار کرنیوالی صنعتوں سے فی لیٹر واٹر ٹیکس وصول کیا جائے گا، واٹر ٹیکس کا اطلاق سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنیز پر بھی ہوگا، واٹر ٹیکس کی مد میں جمع شدہ آمدن کراچی واٹر بورڈ، واسا میں تقسیم کی جائے گی۔

بورنگ سے پانی حاصل کر کے فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے واٹر ٹیکس ناقابل قبول ہے، اس سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، سندھ حکومت جینے کا حق چھین رہی ہے۔

کراچی میں پہلے ہی پانی سب سے سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے، بے بس شہری پینے کا پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں، فی لیٹر منرل واٹر پر ایک روپیہ ٹیکس لگنے سے پانی کی قیمت دگنی ہونے کا خدشہ ہے۔
 

Advertisement