لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں زیر زمین پانی محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا، عدالت نے میڈیا پر تشہیری مہم چلانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پیمرا کے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا۔
پنجاب کی سب سے بڑی عدالت نے پنجاب میں زیر زمین پانی محفوظ بنانے کیلئے تشہیری مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔