کراچی: شاہ فیصل کالونی میں پانی سب سے بڑا مسئلہ بن گیا، عوام کی دہائی

Last Updated On 03 June,2019 12:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں پانی سب سے بڑا مسئلہ بن گیا۔ خواتین اور بچے کولر جبکہ بزرگ کین اٹھا کر پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔ عوام حکومت کو دہائی دینے لگی۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شہری پانی کو ترس گئے، مکینوں کو عید پر بھی پانی ملنے کی امید نہیں، پانی کو ترستے شہر قائد کے باسیوں کی دہائی کو سننے والا کوئی نہیں۔

شاہ فیصل کالونی میں پانی پورے دن میں صرف 2 گھنٹے کے لیے دستیاب ہوتا ہے، وہ بھی کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے فلٹر سٹیشن سے ملتا ہے۔ صرف مرد حضرات ہی نہیں بلکہ پوری پوری فیملیز پانی بھرنے یہاں آتے ہیں۔

جسے پانی مل گیا وہ خوش قسمت اور جو محروم رہ گیا وہ حکمرانوں کو کوستا نظر آتا ہے۔ کراچی والوں کا کہنا ہے ووٹ لینے والوں نے پلٹ کر خبر نہ لی، پانی جیسی نعمت سے محروم رکھنا سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
 

Advertisement