لاہور (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، 25 مئی کوپاکستان کے عوام تاریخ رقم کر یں گے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ پوری قوم کیلئے ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے، ایک مرتبہ قوم نے 1947 میں متحد ہو کر ایک فیصلہ کیا تھااب دوسری مرتبہ حقیقی آزادی کے حصول کیلئے قوم کو نکلنا ہو گا۔
اسلام آباد جانے کا یک نکاتی ایجنڈا ہے اور وہ ہے آزاد ، شفاف اور فوری انتخابات، اگر حکومت نے اسلام آ باد بند کیا تو پورا ملک اسلام آباد بن جائے گا۔
اسد عمرکا کہنا تھا کہ 25 مئی کے بعد پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونگے، ۔سازش اور حرام کے پیسوں کی بنیاد پرفیصلے نہیں ہوں گے۔
جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے جعلی حکومت کے خلاف حقیقی آزادی مارچ کررہے ہیں، رانا ثنا اللہ نے پرامن مارچ پر تشدد کا پلان بنالیا، سننے میں آیا ہے گرفتاریوں کیلئے لسٹیں بھی بن رہی ہیں، حکومت رکاوٹیں کھڑی کرنے سےباز رہے۔