خونی انقلاب کی دھمکی دینے والوں نے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا: مریم نواز

Published On 24 May,2022 04:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خونی انقلاب کی دھمکی دینے والوں نے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ کئی دنوں سے ریاست کو خونی انقلاب کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ آج فتنے کی کرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لخت جگراس سے جدا ہوگیا اورپاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے محافظوں پرگولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
 

Advertisement