کرک: چار گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

Published On 25 May,2022 11:20 pm

کرک:(دنیا نیوز) انڈس ہائی وے پر سپینہ موڑ کے قریب چار گاڑیوں میں خوفناک تصادم میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جابحق جبکہ گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپینہ موڑ جو خونی موڑ سے بھی مشہور ہے پر ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرالر مسافر کوچ کے اوپر گر گیا جبکہ بعد میں ایک موٹر کار اور ٹرک بھی متاثرہ ٹرالر سے ٹکرا گئے۔

حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد دم توڑ گئے جبکہ گیارہ افراد شدید زخمی ہوئے، حادثے کے بعد دو گھنٹے روڈ بند رہی، ریسکیو ٹیم نے ہیوی مشینری استعمال کرکے گاڑیوں کو ہٹایا اور پھنسے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع پر ہسپتال عملے کے علاوہ اے سی کرک شہاب خان اور دیگر افسران ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں جابحق افراد جس میں ایک کا تعلق جیک آباد، دو کا تعلق ٹانک جبکہ ایک کا تعلق وزیرستان سے تھا کو اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔
 

Advertisement