ایبٹ آباد : سکول وین کھائی میں جاگری، 4 بچے جاں بحق، 12 زخمی

Published On 26 May,2022 03:02 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) پنڈ کرگو خان کے قریب سکول وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 بچے جاں بحق 12 زخمی ہو گئے۔

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق سکول وین بچوں کو واپس لے جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ میں 4 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخموں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 

Advertisement