لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی نا اہلی کے بعد پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں پر 5 اراکین صوبائی اسمبلی نامزد کرنے کے لیے نام الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیئے۔
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیدڑ سبطین خان کی جانب سے 5 نام الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے، خواتین مخصوص نشستوں کے لیے بتول جنجوعہ، سائرہ رضا، فوزیہ عباس کے نام بھیجے گئے ہیں جبکہ 2 اقلیتی سیٹوں پر ہابوک گل اور سیموئل یعقوب کے نام فائنل کر کے بھیجے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن سے 5 مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔