عدالت کے تقرری پر اعتراضات، معاون خصوصی حنیف عباسی نے استعفیٰ دے دیا

Published On 02 June,2022 09:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات پر عہدے سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے تھے اور ان کو کام سے روک دیا تھا۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔ ن لیگی رہنما نے وزیراعظم کو بھجوائے گئے استعفیٰ میں عہدہ چھوڑنے کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

یاد رہے کہ حنیف عباسی کو وزیراعظم شہباز شریف نے 27 اپریل کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کو جاری حکم نامے میں وزیراعظم شہباز شریف کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا۔