اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی، ایمان مزاری کی حفاظتی ضمانت منظور

Published On 27 May,2022 04:43 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ایک ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیوں سے متعلق ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت کو بتایا کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، گزشتہ روز تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت ایک ہزار روپے مچلکوں کے عوض 9 جون تک منظور کی ہے۔
 

Advertisement