لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے مصری شاہ کے علاقے کاچھو پورہ میں ڈور پھرنے سے جاں بحق نوجوان مبین کاشف کے والدین، بہن اور بھائی نے ملاقات کی۔
حمزہ شہباز شریف سے مصری شاہ کے علاقے کاچھو پورہ میں ڈور پھرنے سے جاں بحق نوجوان مبین کاشف کے والدین، بہن اور بھائی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آپ جس کرب سے گزر رہے ہیں، وہ ناقابل بیان ہے۔ آپ کے غم کا ازالہ تو نہیں ہو سکتا لیکن میں آپ کی بھرپور مدد کروں گا۔ اس خونی کھیل کی روک تھام کیلئے قانون کو مزید سخت کرنے جا رہے ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ضرور انصاف دلائے گی۔ اس کیس پر پیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔