ہمارے سابق دور میں معاشی اعشاریے بہتر تھے، جلد دوبارہ استحکام آئے گا: گورنر پنجاب

Published On 07 June,2022 12:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ 4 سال پہلے جب حکومت مسلم لیگ ن سے لی گئی تھی، آج بہت سارے مسائل کے ساتھ واپس ملی ہے۔ ہمارے سابق دور میں معیشت سمیت ترقی کے تمام اعشاریے بہتر تھے، معیشت بہتر تھی اور مہنگائی کی شرح کم تھی، تمام شعبوں میں جلد استحکام انا شروع ہو جائے گا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ظہیر اقبال چنڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد کے شرکاء نے گورنر پنجاب کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ 4 سال پہلے جب حکومت پی ایم ایل سے لی گئی تھی آج بہت سارے مسائل کے ساتھ واپس ملی ہے.مسلم لیگ کے سابق دور ملک میں سارے شعبوں میں مسلسل ترقی ہو رہی تھی.معیشت سمیت ترقی کے تمام اعشاریے بہتر تھے اور مہنگائی کی شرح کم تھی۔ انشاء اللہ تمام شعبوں میں جلد بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ اعلی سیاسی اقدار کو پروان چڑھائیں گے۔ اعلی تعلیم پہ فوکس ہمیشہ سے حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ہائر ایجوکیشن کے فنڈَز میں اضافہ کیا، اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایات دے دی ہیں۔
 

Advertisement