پاکستان میں تعینات ترک سفیر کی ایئر چیف ظہیر احمد بابر سے ملاقات

Published On 13 June,2022 07:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات ترک سفیر نےسربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 ترک سفیر احسان مصطفی یوردکول نےکہاپاک فضائیہ کی خودانحصاری کےمیدان میں غیر معمولی ترقی قابل تعریف ہے۔ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوارہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔

ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے کہا پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Advertisement