ملک میں تونائی کا بحران سنگین، شارٹ فال آٹھ ہزار نو سو گیارہ میگا واٹ تک پہنچ گیا

Published On 29 June,2022 01:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں تونائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا، شارٹ فال آٹھ ہزار نو سو گیارہ میگا واٹ ہو گیا ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 30 ہزار 233 میگا واٹ جبکہ کل پیداوار 21 ہزار 322 میگاواٹ ہے، ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔

زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 18 گھنٹے تک ہے۔ اسلام آباد میں 10 گھنٹے اور گردونواح میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
 

Advertisement