اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے سینئر صحافی تجزیہ نگار ایاز امیر پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو واقعہ کی اعلی سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایاز امیر سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، صحافت اور صحافیوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے۔
I strongly condemn the attack on senior journalist/analyst Ayaz Amir. Such attacks on media persons are totally unacceptable in a democratic society. On my directions, Punjab Chief Minister has ordered a high-level inquiry into the sad incident to bring perpetrators to justice.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 2, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ شب سینئر صحافی اور دنیا نیوز سے منسلک تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، ایاز امیر پر حملہ کرنے والوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نامعلوم افراد کی جانب سے ان کا موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا تھا۔
دنیا نیوز کے سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے حمزہ شہباز نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی تھی۔