کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے دیرینہ ساتھی شاہد پاشا نے راہیں جدا کرتے ہوئے استعفی بھجوا دیا۔
بتایا گیا ہےکہ شاہد پاشا ایم کیو ایم پاکستان تنظیمی بحالی کمیٹی کے رکن تھے، شاہد پاشا نے استعفیٰ سربراہ ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کمیٹی فاروق ستار کو بھجوا دیا۔
شاہد پاشا کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلوں کی مخالفت کرتا ہوں۔