کراچی:(دنیا نیوز) این اے 245 کی نشست پر ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم پاکستان کو پرانے ساتھی کی تلاش، ڈاکٹر فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں واپسی کی مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کی ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے، فاروق ستار اپنے دیگر ساتھیوں کو خالد مقبول صدیقی سے ملاقات میں مدعو کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں بھی ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کے لئے راضی ہیں، خالد مقبول صدیقی سے ہونے والی پہلی ملاقات میں فاروق ستار نے پارٹی میں اصلاحات پر زور دیا تھا۔