پنجاب میں ضمنی انتخاب کا محاذ مریم نواز سنبھالیں گی

Published On 29 June,2022 04:23 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب میں ضمنی انتخاب کا محاذ مریم نواز شریف سنبھالیں گی، حلقوں کے دورے سے متعلق شیڈول تیار کر لیا گیا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ہفتے سے ضمنی انتخاب والے حلقوں کا دورہ شروع کریں گے، ہفتہ، اتوار اور پیر کو مریم نواز لاہور کے حلقوں میں جائیں گی۔

اس حوالےسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر ضمنی انتخابات سے متعلق مہم کو لیڈ کریں گی، لاہور سمیت تمام اضلاع کا دورہ کریں گی۔
 

Advertisement